ملک میں کالے دھن پر قدغن لگانے کی غرض سے 500 اور 1000 روپے کے نوٹوں کو
بند کرنے کے وزیراعظم نریندرمودی کے اعلان پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ مختلف مرکزی وزرا اور ریاستوں کے
وزرا اعلی نے کالےدھن اور دہشت گردی سے
نمٹنے کے لئے اٹھایا گیا جرات مندانہ قدم بتایا ہے مگر کئی لیڈروں نے اس کے
طریقہ کار پر سوال اٹھائے ہیں۔ ترنمول کانگریس نے اسے سخت گیر قدم بتایا ہے۔